Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
37 - 329
 لیا جائے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں ۔(1)   اس لیے یہ اعتقاد رکھنا چاہئے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے ہر نبی پر ہمارا ایمان ہے۔کیونکہ مسلمان کے لیے جس طرح اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی ذات و صفات پر ایمان لانا ضروری ہے۔ اسی طرح ہر نبی کی نبوت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔
٭…٭…٭
عصمتِ اَنْبیا و رُسُل
(نبیوں کا گناہوں اور عیبوں سے پاک ہونا)
سوال …:  	کیا کسی نبی اور رسول سے کوئی گناہ ممکن ہے؟ 
جواب …:  	نبی اور رسول سے کوئی گناہ ممکن نہیں کیونکہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے ان حضرات کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کا وعدہ فرمایا ہے۔ اس سبب سے ان حضرات کا گناہ میں مبتلا ہونا شرعاً محال (ناممکن) ہے ۔(2)
سوال …:  	کیا نبیوں اور رسولوں کے علاوہ بھی کوئی گناہوں سے محفوظ ہے؟ 
جواب …:  	جی ہاں !  نبیوں اور رسولوں کے علاوہ فرشتے بھی گناہوں سے محفوظ ہوتے ہیں ۔ کسی نبی اور فرشتے کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔ (3)
سوال …:  	بعض لوگ ولیوں اور اماموں کو بھی معصوم سمجھتے ہیں ، کیا یہ درست ہے؟ 
جواب …:  جی نہیں ایسا سمجھنا درست نہیں بلکہ ولیوں اور اماموں کو نبیوں کی طرح معصوم سمجھنا بددینی و گمراہی ہے۔ (4)
٭…٭…٭




________________________________
 - 1   شرح العقائد النسفیۃ،   مبحث اول الانبیاء آدم علیہ السلام ،  ص۳۰۲وبہارِ شریعت،   عقائد متعلقہ نبوت،   ۱ / ۵۲ موضحا
 - 2  بہارِ شریعت،   عقائد متعلقہ نبوت،   ۱ / ۳۸  
 - 3   النبراس ،  مبحث الملائکہ علیھم السلام ، ص۲۸۷
 - 4   بہارِ شریعت،   عقائد متعلقہ نبوت،   ۱ / ۳۸