سوال …: کیا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے معجزات کا تذکرہ قرآنِ مجید میں بھی ہے؟
جواب …: جی ہاں ! انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بہت سے معجزات کا ذکر قرآنِ مجید میں بھی ہے: مثال کے طور پر چند معجزات یہ ہیں :
1 …: حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے عصا کا اژدہا بن جانا۔ چنانچہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ)۱۰۷)
ترجمۂ کنز الایمان: تو موسٰی نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فوراً ایک ظاہر اژدھا ہوگیا۔ (پ۹، الاعراف: ۱۰۷)
2 …: حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا بیماروں کو تندرست اور مردوں کو زندہ کرنا۔چنانچہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِۚ- (پ۳،اٰل عمران: ۴۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سپید داغ والے کو اور میں مُردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے۔
3 …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چاند کو دو ٹکڑے کرنا۔ چنانچہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ)۱) (پ۲۷، القمر: ۱)
ترجمۂ کنز الایمان: پاس آئی قیامت اور شق ہوگیا چاند ۔
٭…٭…٭
تعدادِ اَنْبیا و رُسُل
سوال …: نبیوں اور رسولوں کی تعداد کے متعلق ہمارا عقیدہ کیا ہے؟
جواب …: نبیوں اور رسولوں کی کوئی تعداد معین کرنا جائز نہیں کیونکہ اس بارے میں مختلف روایتیں آئی ہیں اور نبیوں کی کسی خاص تعداد پر ایمان لانے میں یہ احتمال ہے کہ کسی نبی کی نبوت کا انکار ہو جائے یا غیر نبی کو نبی مان