آیت نمبر 56میں ہے: وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ)۵۶)
(22)… حضرت سیِّدُنا صالح عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 9بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 8سورۂ اعراف کی آیت نمبر 73میں ہے: وَ اِلٰی ثَمُوۡدَ اَخَاہُمْ صٰلِحًا ۘ
(23)… حضرت سیِّدُنا ہود عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 7بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 12سورۂ ھود کی آیت نمبر 58میں ہے: وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا
(24)… حضرت سیِّدُنا شعیب عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 11بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 8سورۂ اعراف کی آیت نمبر 85میں ہے: وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًاؕ-
)25(… حضرت سیِّدُنا عزیر عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں ایک بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 10سورۂ توبہ کی آیت نمبر 30میں ہے: وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ عُزَیْرُ ﰳابْنُ اللّٰهِ
(26)… ہمارے پیارے نبی مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ ﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ مبارک محمد قرآنِ مجید میں 4بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 4سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 144میں ہے:
وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌۚ-اور پارہ 28سورۂ صف کی چھٹی آیتِ مبارکہ میں اَحْمَدُ ایک بار آیا ہے۔
٭…٭…٭
مَقْصَدِ رِسَالَت
سوال …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پیغمبروں اور رسولوں کو دنیا میں کیوں بھیجا؟
جواب …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پیغمبروں اور رسولوں کو دنیا میں بھیجا تا کہ وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے احکام اس کی مخلوق تک پہنچائیں اور بندے ان پر عمل کر کے ہدایت ونجات کی راہ پائیں ۔ (1)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 شرح العقائد النسفیۃ، النوع الثانی خبر الرسول الخ، ص ۸۱