Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
33 - 329
		ان دونوں نبیوں کا تذکرہ پارہ 9سورۂ اعراف کی آیت نمبر 122میں کچھ یوں ہے:  رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْن)۱۲۲)
)13(… حضرت سیِّدُنا زکریا عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 7بار آیا ہے۔ 
)14(… حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 5بار آیا ہے۔ 
		ان دونوں نبیوں کا تذکرہ پارہ 16سورۂ مریم کی آیت نمبر 7 میں کچھ یوں ہے:    یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ ﹰاسْمُهٗ یَحْیٰىۙ-
)15(… حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 25بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 3سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 59میں ہے:    اِنَّ مَثَلَ عِیْسٰى عِنْدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ-
)16(… حضرت سیِّدُنا الیاس عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 3بار آیا ہے۔ چنانچہ پارہ 23سورۂ صافات کی آیت نمبر 123میں ہے:    وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ)۱۲۳)
)17(… حضرت سیِّدُنا یَسَع عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 2بار آیا ہے۔ 
)18(… حضرت سیِّدُنا ذو الکفل عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک بھی قرآنِ مجید میں 2بار آیا ہے۔ چنانچہ، پارہ 23 سورۂ ص کی آیت نمبر 48میں ان دونبیوں کا ذکر کچھ یوں ہے:    وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِؕ-
)19(… حضرت سیِّدُنا یونس عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 4بار آیا ہے۔ چنانچہ، پارہ 23سورۂ صافات کی آیت نمبر 139میں ہے:    وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ)۱۳۹)
)20(… حضرت سیِّدُنا لوط عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 27بار آیا ہے۔ چنانچہ، پارہ 23سورۂ صافات کی آیت نمبر 133میں ہے:      وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ)۱۳۳)
)21(… حضرت سیِّدُنا ادریس عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 2بار آیا ہے۔ چنانچہ، پارہ  16 سورۂ مریم کی