Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
317 - 329
مناجات
اللہ!  مجھے حافِظِ قُرآن بنا دے(1)
اللہ!  مجھے حافِظِ قُرآن بنا دے
			قُرآن کے اَحکام پہ بھی مجھ کو چلا دے
ہو جایا کرے یاد سَبَق جلد الٰہی! 
			مولیٰ تُو مِرا حافِظہ مضبوط بنا دے
سُستی ہو مِری دور اُٹھوں جلد سَویرے
			تُو مدرَسے میں دِل مِرا اللہ!  لگا دے
ہو مدرَسے کا مجھ سے نہ نقصان کبھی بھی
			اللہ!  یہاں کے مجھے آداب سکھا دے
چُھٹّی نہ کروں بھول کے بھی مدرَسے کی میں 
			اَوقات کا بھی مجھ کو تُو پابند بنا دے
اُستاذ ہوں موجود یا باہَر کہیں مصروف
			عادت تُو مِری شور مچانے کی مِٹا دے
خَصلَت ہو مری دُور شرارت کی الٰہی! 
			سنجیدہ بنا دے مجھے سنجیدہ بنا دے




________________________________
1 -    وسائل بخش،  ص۱۰۱