Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
316 - 329
بہار آئے میرے بھی اُجڑے چمن میں 
چلا کوئی ایسی ہوا غوثِ اعظم
				رہے شاد و آباد میرا گھرانہ
				کرم از پئے مصطَفٰے غوثِ اعظم
دمِ نَزع شیطاں نہ ایمان لے لے
حفاظت کی فرما دعا غوثِ اعظم
				مُریدین کی موت توبہ پہ ہو گی
				ہے یہ آپ ہی کا کہا غوثِ اعظم
مری موت بھی آئے توبہ پہ مُرشِد! 
ہوں میں بھی مرید آپ کا غوثِ اعظم
				کرم آپ کا گر ہوا تو یقیناً 
				نہ ہوگا بُرا خاتِمہ غوثِ اعظم
مری قبر میں لَا تَخَف(1) کہتے آؤ 
اندھیرا رہا ہے ڈرا غوثِ اعظم 
			گو عطارؔ بد ہے بدوں کا بھی سردار
			یہ تیرا ہے تیرا، تِرا غوثِ اعظم(2)
٭…٭…٭



________________________________
- 1 ’’        لا تَخف‘‘ سے غوثِ پاک کے اس ارشاد: مُرِیْدِیْ لَا تَخَفْ،   اَللهُ رَبِّی (یعنی میرے مُرید مت ڈر،   اللہ  عَزَّ وَجَلَّ میرا پروردگار ہے) کی طرف اشارہ ہے۔
2 -    وسائلِ بخشش،   ص ۵۲۴