Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
314 - 329
یَا حَمِیْدُ	جس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90بار پڑھ کر کسی خالی پیالے یا گلاس میں دَم کردے۔ حسبِ ضرورت اُسی میں پانی پیا کرے ،اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ    فُحش گوئی کی عادت نکل جائے گی۔ (ایک بار کا دم کیا ہوا گلاس برسوں تک چلاسکتے ہیں )
یَا مُحْیِیْ	سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیجئے، گیس ہو یا پیٹ یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضو کے ضائع ہوجانے کا خوف ہو  اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   فائدہ ہوگا۔ (مدتِ علاج :  تا حصول ِ شِفا روزانہ کم از کم ایک بار)
یَا غَنِیُّ	رِیڑھ کی ہڈی ، گُھٹنوں ،جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہیے ،  اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   درد جاتا رہے گا۔
یَا مُغْنِیْ	ایک بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے درد کی جگہ پر ملنے سے  اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سکون ملے گا۔
یَا نَافِعُ	20بار جو کسی کام کو شُروع کرنے سے قبل پڑھ لےاِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ     وہ کام اُس کی مرضی کے مطابق پورا ہوگا۔

٭…٭…٭
عُلَماء کی شان
اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ پُر نور ہے:  جنتی جنت میں علمائے کرام کے محتاج ہوں گے، اس لئے کہ وہ ہر جمعہ کو اﷲ تَعَالٰی کے دیدار سے مشرف ہوں گے۔ اﷲ تَعَالٰی فرمائے گا:   
تَـمَنَّوْا عَـلَیَّ مَا شِئْـتُمْ
 یعنی مجھ سے مانگو، جو چاہو۔
 وہ جنتی علمائے کرام کی طرف متوجہ ہوں گے کہ اپنے رب کریم سے کیا مانگیں؟ وہ فرمائیں گے:   ’’ یہ مانگو وہ مانگو۔ ‘‘  جیسے وہ لوگ دنیا میں علمائے کرام کے محتاج تھے، جنت میں بھی ان کے محتاج ہوں گے۔ 
(الفردوس بمأ ثور الخطاب، ۱/ ۲۳۰  ، حدیث:  ۸۸۰  والجامع الصغیر،  ص۱۳۵، حدیث:  ۲۲۳۵)