Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
31 - 329
نُبُوَّت و رسالت
جس انسان کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ   نے مخلوق کی ہدایت کے لیے بھیجا ہو اسے نبی کہتے ہیں اور ان نبیوں میں سے جو اللہ  عَزَّوَجَلَّ   کی طرف سے کوئی نئی آسمانی کتاب اور نئی شریعت لے کر آئے وہ  ’’ رسول ‘‘  کہلاتے ہیں ۔ (1) نبی سب مرد تھے‘ نہ کوئی جن نبی ہوا، نہ کوئی عورت۔ (2) سب سے پہلے پیغمبر حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام ہیں اور سب سے آخری پیغمبر حضرت سیِّدُنا محمد مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہیں اور باقی تمام نبی و رسول ان دونوں کے درمیان ہوئے۔ 
سوال …:  	قرآنِ کریم میں کتنے نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ؟
جواب …:  	قرآنِ کریم میں 26 نبیوں اور رسولوں کے نام موجود ہیں ۔
سوال …:  	کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کس نبی یا رسول کا نام قرآنِ کریم میں کتنی بار آیا ہے؟
جواب …:  	قرآنِ مجید میں جن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے نام جتنی بار آئے ہیں وہ یہ ہیں :  
(1)… حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام  کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 25بار آیا ہے۔ 
(2)… حضرت سیِّدُنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام کا نامِ مبارک قرآنِ مجید میں 43بار آیا ہے۔ 
ان دونوں انبیائے کرام کا تذکرہ پارہ تین سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 33میں کچھ یوں ہے:  



________________________________
 - 1   شرح العقائد النسفیہ،   النوع الثانی خبر الرسول    الخ،   ص ۸۱ ، و جنتی زیور،   ص ۱۷۲
 - 2   تفسیر قرطبی،   یوسف،   تحت الآیۃ: ۱۰۹،   الجزء التاسع،   ۵ / ۱۹۳