کا مطالعہ فرما کرفضول گوئی سے بچنے کی عادت بنانے کے لئے ’’ یومِ قفلِ مدینہ ‘‘ منایا؟ نیز کیا آپ نے پچھلے مہینے کا مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کر کے 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایا؟
٭… آپ نے اپنا آئیڈیل (مثالی شخصیت) کس کو بنایا ہے؟ (امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آئیڈیل اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت ہیں )
٭… آپ نے کسی ایک یا چند مدنی منوں سے دوستی گانٹھ رکھی ہے یا سب کے ساتھ یکساں تعلقات رکھے ہیں ؟ (بات بات پر روٹھنا، بار بار ایک ہی دوست کو تحفے دینا، اسکے ناراض ہونے پر یا نہ آنے پر رونا صرف اسی کو پرچیاں لکھتے رہنا اسی جیسا لباس وغیرہ استعمال کرنا وہ اجتماع میں آئے تو آنا وہ نہ آئے توخود بھی نہ آنا وغیرہ یہ سب انداز مناسب نہیں )
٭… مَعَاذَ اللہ آپ کے لباس یا مدرسے کے بستے وغیرہ پر جانداروں کی تصاویر یا جانوروں کے اسٹیکرز تو نہیں ہیں ؟ (بسکٹ، سپاری، یا چوئینگم وغیر ہ کے پیکٹ میں سے جو جانداروں کی تصاویر والے اسٹیکرز نکلتے ہیں انہیں دروازے، دیوار وغیرہ پر چسپاں تو نہیں کر ڈالتے؟)
٭… آپ کی بلی یا کتے کو ستانے یا چیونٹیاں مار ڈالنے کی عادت تو نہیں ؟ (کتے یا بلی وغیرہ کو نہ ماریں ، نہ ستائیں کہ جانور پر ظلم کرنا مسلم پر ظلم کرنے سے بڑا گناہ ہے۔ ایک حدیثِ پاک میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ ایک عورت اسلئے جہنم میں داخل کر دی گئی کہ اس نے بلی کو بند کر دیانہ خود کچھ کھلایا نہ آزاد کیا کہ وہ کچھ کھا لیتی بلی بے چاری بھوک سے مر گئی۔)(1)
٭… پھلوں وغیرہ کے چھلکے لاپرواہی کے ساتھ گلی میں پھینکنے کی عادت تو نہیں (کیلے یا پپیتے کے چھلکے یا کانچ وغیرہ ایسی جگہ پر نہ ڈالیں جہاں لوگوں کو تکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ بلکہ ایسی چیزیں راستے میں نظر آئیں تو ان کو ہٹا دینا ثواب ہے۔ حدیثِ پاک میں یہ مضمون موجود ہے کہ ایک شخص نے راستے میں پڑی ہوئی کانٹے دار شاخ راستے سے دور کر دی تا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو اس کا یہ عمل پسند آگیا اور اس کی مغفرت فرما دی۔(2)
٭…٭…٭
________________________________
1 - بخاری، ۲ / ۴۰۸، حدیث: ۳۳۱۸
2 - مسلم، ص۱۴۱۰، حدیث:۱۹۱۴