Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
308 - 329
 پر اظہار کرنے کے بجائے احسن طریقہ پر خو دہی اس کی اصلاح فرما دیں ۔
٭…  مدرسے کے نظامُ الاوقات کی پابندی فرماتے ہیں یا نہیں ؟ وقت پر پہنچ کر آخری پیریڈ تک پڑھائی کرتے اور اسباق یاد کرتے ہیں یا ادھر اُدھر کی باتوں میں وقت ضائع کر دیتے ہیں ؟کسی پیریڈ میں استاد صاحب یا منتظمین کی اجازت لئے بغیرچپکے سے گھر وغیرہ تو نہیں چلے جاتے؟ (مقیم طلباء کیلئے دن ہو یا رات باہر جانے کیلئے ہر وقت اجازت لینا لازمی ہے)
٭…  آپ نے اس ماہ ( مدرَسے کی طرف سے مقرّر کردہ چُھٹیّوں کے علاوہ)  بلاضَرورت وبغیر مجبوری کے چھٹی تو نہیں کی؟
٭…  کیا آپ اپنے استاد محترم سے (مَعَاذَ اللہ) امتحاناً بھی سوالات کرتے ہیں ؟ نیز آپ کی مَعَاذَ اللہ سنی علماء پر تنقید کی عادت تو نہیں ؟ (امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں ـــجو سنی عالم کی تجہیل کرے یا اس پر نکتہ چینی کرے اس سے میں بیزار ہوں ۔ پھر تنقید کرنے والا خواہ استاد ہو یا شاگرد )
دعوتِ اسلامی سے متعلق مدنی انعامات
٭…  آپ باعمل حافظِ قرآن یا عالم با عمل بننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہیں ۔ لہٰذا آپ اپنے والد وغیرہ کے ہمراہ (بالغ مدنی منے تنہا یا قافلے کے ساتھ) ہفتہ وار اجتماع میں شروع (تلاوت ونعت) سے لیکر (مع ذکر و دُعا و حلقہ) آخر تک حتی الامکان نگاہیں نیچی کئے سنتے ہیں یا نہیں ۔
٭…  کیا آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماعمیں کم از کم  ایک بیا ن یا مَدَ نی مذا کرے کی آڈیو / ویڈیو کیسٹ بیٹھ کرسنی یا دیکھی یامَدَنی چینل پر روزانہ کم ازکم1گھنٹہ عَزَّ وَجَلَّ 2مِنَٹ نشریات دیکھیں ؟   
٭…  ہفتہ میں بیان کی کم از کم ایک کیسٹ بیٹھ کر توجہ کے ساتھ سنتے ہیں یا نہیں ؟ (اگر میسر ہو تو ہفتہ وار کیسٹ اجتماع میں شرکت فرما لیا کریں )
کردار کو عمدہ بنانے سے متعلق متفرق مدنی انعامات
٭…  کیا آپ نے اس ماہ کی پہلی پیرشریف (یا رہ جانے کی صورت میں کسی بھی پیرشریف) کو رسالہ  ’’ خاموش شہزادہ ‘‘