Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
307 - 329
دسترخوان صاف کرنے اور تھال وغیرہ دھونے کے معاملے میں دوسروں سے کہیں الجھتے تو نہیں ؟ مدرسے کے ناظم صاحب صفائی وغیرہ کے متعلق وقتاً فوقتاً جو ہدایات دیتے ہیں آپ ان پر عمل کرتے ہیں یا نہیں ؟
سونے جاگنے کے آداب کے متعلق مدنی انعام
٭…  بعد نمازِ عشا (علمی مشاغل وغیرہ سے فارغ ہو کر) جلد تر سونے کی عادت ڈالیں ۔ جب آپ کو نماز کیلئے یا یوں ہی جگایا جاتا ہے تو فوراً اٹھ جاتے ہیں یا دوبارہ لیٹ جاتے ہیں یا بیٹھے بیٹھے اونگھ جاتے ہیں ؟ ایسا کتنی بار ہوتا ہے؟ جب سو کر اٹھتے ہیں (چاہے بار بار بچھونا چھوڑنا پڑے) ہر بار بچھونا لپیٹ لیتے ہیں یا نہیں ؟ سونے کا وقت ختم ہو جانے پر بچھونا تہہ کر کے اس کی جگہ پر رکھتے ہیں یا وہیں پڑا رہنے دیتے ہیں ؟
بڑوں کی اطاعت کے متعلق مدنی انعامات
٭…  مَدَنی مرکز، نگران، استاد اور والدین کی (یہ سب جب تک خلافِ شرع کرنے کا حکم نہ دیں ) اِطاعت فرماتے ہیں یا نہیں ؟ نیز کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ فکرِمدینہ (یعنی اپنے اعمال کا مُحاسَبہ) کرتے ہوئے جن جن مَدَنی انعامات پر عمل ہو ان کی  رسالے میں خانہ پُری فرمائی؟ 
٭…  روزانہ کم از کم کسی ایک نماز کے بعد اپنے ماں باپ اور اپنے قاری صاحب کیلئے اچھی اچھی دعائیں کرتے ہیں یا نہیں ؟ نیز کیا آج آپ نے گھرمیں مَدَنی ماحول بنانے کے  مَدَنی پھولوں کے مطابق ممکنہ صورت میں عمل کیا؟ (والدین اور استاد کو آتا دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائیں ، والدین اور استاد کے سامنے ہمیشہ آواز پست رکھیں ، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں ، اپنے استاد صاحب بلکہ کسی کے بھی پیچھے سے نقلیں نہ اتاریں ) 
مدرسہ و اساتذہ سے متعلق مدنی انعامات
٭…  استادو منتظمین کی کوئی بات اگر ناگوار گزرے تو صبر کرتے ہیں یا مَعَاذَ اللہ دوسروں پر اس کا اظہار کرنے کی نادانی کر بیٹھتے ہیں ؟ مدرسہ کے انتظامات کی کمزوریوں کا بیان انتظامیہ کے علاوہ کسی اور کے آگے کرنا بہت بری بات ہے۔ نیز اگر کسی اسلامی بھائی کی کوئی بات ناگوار خاطر ہو یا و ہ خطا کر بیٹھے تو اس کادوسروں