نہ دیکھا کریں ۔ جو اپنی آنکھوں کو نظر حرام سے پُر کرتا ہے قیامت کے روز اس کی آنکھوں میں آگ بھری جائے گی۔ T.Vاور V.C.Rفلمیں اور ڈرامے دیکھنے سے حافظہ بھی کمزور ہو سکتا ہے، عموماً نابینا بچے جلد حافظ قرآن بن جاتے ہیں اسلئے کہ وہ آنکھوں کے غلط استعمال سے بچے رہتے ہیں لہٰذا ان کا حافظہ قوی ہوتا ہے۔ آپ بھی آنکھوں کے غلط استعمال سے بچیں اور آنکھوں کاقفلِ مدینہ لگائیں )
زبان کے قفل مدینہ سے متعلق مدنی انعامات
٭… جب تک دوسرا بات کر رہا ہو آپ اطمینان سے سنتے ہیں یا اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کر دیتے ہیں ؟ نیز بہت سوں کی عادت ہوتی ہے کہ بات سمجھ جانے کے باوجود بے ساختہ ہیں ؟ یا کیا؟ وغیرہ بول کر دوسروں کو خوامخواہ اپنی بات دہرانے کی زحمت دیتے ہیں آپ کی بھی تو کہیں یہ عادت نہیں ؟
٭… زبان پر قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے غیر ضروری باتوں کی عادت نکالنے اور خاموشی کی عادت بنانے کی کوشش جاری ہے یا نہیں ؟ نیز آپ کچھ نہ کچھ اشارے سے بھی اور روزانہ کم از کم چار بار لکھ کر بھی گفتگو فرماتے ہیں یا نہیں ؟ نیز فضول بات منہ سے نکل جانے کی صورت میں بطورِ کفارہ فوراًدرود پاک پڑھنے کی عادت بنائی ہے یا نہیں ؟ (عموماً گونگے ہوشیار ہوتے ہیں کہ وہ زبان کے غلط استعمال سے محفوظ رہتے ہیں ۔ آپ بھی زبان پر قفل مدینہ لگالیں تاکہ فضول گوئی سے بچ سکیں )
کھانا کھانے کے متعلق مدنی انعامات
٭… گھر (یا مدرسہ وغیرہ) کا ہر کھانا صبر و شکر کے ساتھ تناول فرمالیتے ہیں یا پسند نہ آنے پر مَعَاذَ اللہ ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں ؟ (کھانے کو عیب لگانا سنت نہیں اور منہ نہ بگاڑیں )
٭… کھانا حتی الامکان سنت کے مطابق کھاتے، نیچے گرے ہوئے دانے وغیرہ چن کر کھا لیتے، ہڈیاں ، گرم مسالہ وغیرہ نیز کھانے کے بعد انگلیاں سب اچھی طرح چاٹ لیتے اور برتن دھو کر پی لیتے ہیں یا نہیں ؟ (دھونا اسی وقت کہیں گے جبکہ کھانے کا اثر برتن میں باقی نہ رہے) نیز کھانے سے فراغت کے بعد برتن اٹھانے،