Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
305 - 329
 فرماتے ہیں :  جس نے (بلا وجہ شرعی) کسی مسلمان کو ایذا دی اس مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کو ایذا دی۔ (1)
سلام کو عام کرنا
٭…  گھر، بس، ٹرین مدرسے وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ  میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کرنے کی عادت بنائی ہے یا نہیں ؟ (مدرسے میں جو جو سنتیں سکھائی جاتی ہیں گھر میں بھی ان پر عمل جاری رکھیں )
لباس کے متعلق مدنی انعامات
٭…  سنت کے مطابق آدھی پنڈلی تک (سفید) کرتا، سامنے جیب میں نمایاں مسواک اور ٹخنوں سے اونچے پائنچے، سر پر زلفیں ، سارا دن عمامہ شریف (گھر میں بھی اور باہر بھی) سجانے کامعمول ہے یا نہیں ؟
٭…  فیضانِ سنت جلد اول کے ص 122پر دیئے ہوئے طریقے کے مطابق (باہَراور گھر میں ) پردے میں پردہ کی عادت ڈالی ہے یا نہیں ؟ (سوتے وقت پاجامہ پر مزیدایک چادر تہبند کی طرح باندھ لیں اور ایک چادر اوپر سے بھی اوڑھ لیں اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  پردے میں پردہ ہو جائے گا)
آنکھوں کے قفلِ مدینہ سے متعلق مدنی انعامات
٭…  کسی سے بات کرتے وقت اکثر آپ کی نگاہ نیچی ہوتی ہے یا مخاطب (یعنی جس سے بات کر رہے ہیں اس) کے چہرے پر؟ (بات کرتے ہوئے سامنے والے کے چہرہ پر نگاہیں گاڑنا سنت نہیں ) نیزکیا آج آپ نے اپنے گھر کے بر آمدوں سے (بِلا ضَرورت) باہَر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے ان کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟
٭…  گھر یاہوٹل وغیرہ میں T.Vیا V.C.Rیاموبائل وغیرہ پر فلمیں ڈرامے تو نہیں دیکھتے؟ (فلمیں ڈرامے ہر گز




________________________________
1 -    المعجم الاوسط،   ۲ / ۳۸۶،   حدیث:۳۶۰۷