Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
303 - 329
کسی کو حقیر جاننا
٭…  کسی مضمون میں آپ کی معلومات زیادہ ہونے کی صورت میں ہو سکتا ہے کم معلومات والاآپ کو حقیر لگے۔ اس طرح کا وسوسہ آنے کی صورت میں آپ خود کو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی بے نیازی سے ڈراتے ہیں یا نہیں ؟
تو تکار کی عادت
٭…  خدانخواستہ تُو تکار کی عادت تو نہیں ؟ خواہ ایک دن کا بچہ بھی ہو اس سے آپ کہہ کر مخاطب ہوں پیچھے سے بھی جمع کا صیغہ استعمال کریں ۔ مثلاً زید آیا، زید کہتا تھا کی جگہ زید آئے، زید کہتے تھے وغیرہ۔
ہنسنے کی عادت
٭…  کیا آج آپ نے حتی الامکان قَہقَہہ لگانے (یعنی کھل کھلا کر ہنسنے) سے بچنے کی کوشش کی؟ (ضرورتاً مسکرانا سنَّت ہے)
بدلہ لینا یا معاف کرنا
٭…  کسی پر غصہ آجانے کی صورت میں چپ رہ کر غصہ کا علاج کرتے ہیں یا بول پڑتے ہیں ؟ (اَعُوْذُ بِاللّٰہ وغیرہ پڑھ سکتے ہیں ) نیز در گزر سے کام لیتے ہیں یا انتقام (یعنی بدلہ لینے) کا موقع ڈھونڈتے ہیں ؟
٭… کسی نے اگر آپ کی شکایت (استاد یا والدین وغیرہ سے) کر دی تو آپ بھی بدلہ لینے کیلئے موقع کا انتظار کرتے ہیں یا دُرُست شکایت پر شکریہ ادا کرتے اور غلط شکایت پر معاف فرما کر ثواب کا خزانہ حاصل کرتے ہیں ؟
مانگنے کی عادت
٭…  آپ میں کہیں دوسرے اسلامی بھائیوں سے مانگ مانگ کر ان کی چیزیں استعمال کرنے کی گندی عادت تو نہیں ؟ (دوسروں سے سُوال کی عادت نکال دیجئے ضَرورت کی چیز نشانی لگا کر اپنے پاس بحفاظت رکھئے )