Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
302 - 329
بلحاظِ موضوعاتی ترتیب  چالیس مدنی انعامات 
ہر اچھے کام کی نیت سے متعلق مدنی انعام
٭…  کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائز کاموں سے پہلے اچّھی اچّھی نیّتیں کیں ؟ نیز کم از کم دو کو اس کی ترغیب دلائی؟
عبادات سے متعلق مدنی انعامات
٭…  پانچوں نمازیں با عمامہ تکبیرِ اولیٰ کیساتھ باجماعت مسجد میں ادا کرتے ہیں یا نہیں ؟
٭…  آپ نے نمازِ پنجگانہ کے بعد اور سوتے وقت کم از کم آیت الکرسی اور تسبیح فاطمہ پڑھنے کا معمول بنایا ہے یا نہیں ؟
٭…  روزانہ کم از کم 313 بار دُرُود شریف پڑھتے ہیں یا نہیں ؟
علم سیکھنے سکھانے سے متعلق مدنی انعامات
٭…  روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ اپنے گھر پر سبق یاد کرتے ہیں یا نہیں ؟
٭…  روزانہ دو درس (مسجد، گھر جہاں سہولت ہو) دیتے یا سنتے ہیں یا نہیں ؟
٭…  کیا آپ کو ایمانِ مجمل، ایمان مفصل، چھ کلمے مع ترجمہ اور قرآن کی آخری دس سورتیں یاد ہیں ؟ انہیں ہر ماہ کی پہلی پیر کو پڑھ لیتے ہیں یا نہیں ؟
اخلاقیات سے متعلق مدنی انعامات
کسی کا نام بگاڑنا
٭…  کسی کا نام بگاڑناحکمِ قرآنی کے خلاف ہے۔ کسی کو (بلا اجازتِ شرعی) لمبا، ٹھگنا، موٹا وغیرہ تو نہیں کہتے؟