دَرْس کے آخِر میں اِس طرح ترغیب دلایئے
(ہر مُبلّغ كو چاہیےكہ زَبانی یاد كر لے اور درس وبیان كے آخر میں بِلا كمی و بیشی اِسی طرح ترغیب دلایا كرے)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ! تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں ۔ (اپنے یہاں کے ہفتہ وار اجتِماع کا اعلان اس طرح کیجئے مثلاً بابُ المدینہ کراچی والے کہیں ) ہر جُمعرات کو فیضانِ مدینہ مَحَلّہ سوداگران پُرانی سبزی منڈی میں مغرِب کی نَماز کے بعد ہونے والے سنتوں بھرے اجتِماع میں ساری رات گزارنے کی مَدَنی التجا ہے۔ عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلوں میں سنتوں کی تربیّت کیلئے سفر اور روزانہ فکر مدینہ کے ذَرِیْعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمّہ دار کو جَمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اِس کی بَرَکت سے پابندِ سنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کیلئے کُڑھنے کا ذِہن بنے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنا ئے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشِش کیلئے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو!
آخِر میں خشوع وخُضُوع (یعنی بدن کی عاجِزی و انکساری اور دل ودماغ کی حاضری) کے ساتھ دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کے آداب بجالاتے ہوئے بلا کمی و بیشی اس طرح دعا مانگئے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
یاربِّ مصطَفٰے ! بطفیل مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہماری، ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔ یااللہ عَزَّ وَجَلَّ ! درس کی غلَطیاں اور تمام گناہ مُعاف فرما، عمل کا جذبہ دے، ہمیں پرہیزگار اور ماں باپ کا فرماں