فیضانِ سنّت سے دَرْس دینے کا طریقہ
تین بارا س طرح اعلان فرمایئے: قریب قریب تشریف لائیے۔
پھر پردے میں پردہ کئے دو زانو بیٹھ کر اس طرح ابتِدا کیجئے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اس کے بعد اِس طرح دُرودو سلام پڑھایئے:
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُو رَاللہ
اگر مسجِد میں ہیں تو اس طرح اعتکا ف کی نیت کروایئے:
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف
ترجمہ: میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیت کی۔
پھر اس طرح کہئے! میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قریب قریب آ کر درس کی تَعظِیم کی نیّت سے ہو سکے تو دوزانو بیٹھ جائیے اگر تھک جائیں تو جس طرح آپ کو آسانی ہو اُسی طرح بیٹھ کر نگاہیں نیچی کیے توجُّہ کے ساتھ فیضانِ سُنَّت کا دَرس سنئے کہ لاپرواہی کیساتھ اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے، زمین پر اُنگلی سے کھیلتے ہوئے، لباس بدن یا بالوں وغیرہ کو سَہْلاتے ہوئے سُننے سے اس کی بَرَکتیں زائل ہونے کا اندیشہ ہے۔ (بیان کے آغازمیں بھی اِسی انداز میں ترغیب دِلایئے) یہ کہنے کے بعد فیضانِ سنَّت سے دیکھ کر دُرُود شریف کی ایک فضیلت بیان کیجئے ۔
پھر کہئے:
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جو کچھ لکھا ہوا ہے وُہی پڑھ کر سنایئے۔آیات و عَرَبی عبارات کا صِرْف ترجَمہ پڑھئے۔ کسی بھی آیت یا حدیث کا اپنی رائے سے ہر گزخُلاصہ مت کیجئے۔