Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
277 - 329
٭…  غیبت کرنے والا جہنم میں بندر کی شکل میں بدل جائے گا۔ (1)
٭…  شبِ معراج سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا گزر ایک ایسی قوم کے پاس سے ہوا جو اپنے چہروں اور سِینوں کو تانبے کے ناخُنوں سے نوچ رہے تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ لوگوں کا گوشت کھاتے (یعنی غیبت کرتے) تھے۔(2)
منہ سے گوشت نکلا
سوال …:   کیا کوئی ایسا واقعہ مروی ہے جس سے ثابت ہو کہ غیبت کرنے والے نے واقعی مردہ بھائی کا گوشت کھایا ہو؟
جواب …:  	 جی ہاں !  حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سلطانِ دوجہان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صَحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو ایک دِن روزہ رکھنے کا حُکم دیا اور ارشاد فرمایا:  جب تک میں اِجازت نہ دوں ، تم میں سے کوئی بھی اِفطار نہ کرے۔ لوگوں نے روزہ رکھا۔ جب شام ہوئی تو تمام صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ایک ایک کرکے حاضِرِ خدمتِ بابَرَکت ہوکر عَرض کرتے رہے:  یَارَسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!  میں روزے سے رہا ، اب مجھے اِجازت دیجئے تاکہ میں روزہ کھول دُوں ۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے اِجازت مَرحمت فرما دیتے۔ ایک صَحابی نے حاضِر ہوکر عَرض کی:  آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !  دو عورتوں نے روزہ رکھا اور وہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں آنے سے حیا محسوس کرتی ہیں ، اُنہیں اجازت دیجئے تاکہ وہ بھی روزہ کھول لیں ۔ اللہ کے مَحبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن سے رُخِ انور پھیرلیا،اُنہوں نے پھرعَرض کی، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پھر چِہرئہ انور پَھیرلیا۔ اُنہوں نے پھریہی بات دُہرا ئی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پھر چِہرئہ انور پَھیر لیا وہ پھر یہی با ت دُہرانے لگے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پھر رُخِ انورپھیرلیا، پھر غیب دان 




________________________________
1 -    تنبیہ المغترین،   ومنھا سر باب الغیبۃ     الخ،   ص ۱۹۴
2 -    ابوداود،   کتاب الادب،   باب فی الغیبۃ،   ۴ / ۳۵۳،   حدیث:   ۴۸۷۸  ملخصاً