Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
276 - 329
ہے، اب وہ عیب چاہے اُس کے دين، دنيا، ذات، اَخلاق، مال، اولاد، بيوی، خادِم، غلام، عِمامہ، لباس، حرکات وسکنات، مسکراہٹ، ديوانگی، تُرش رُوئی اور خوش روئی وغیرہ کسی بھی ایسی چیز میں ہو جو اس کے مُتَعَلِّق ہو۔ 
	جسم میں غیبت کی مثالیں :  اندھا ، لنگڑا، گنجا، ٹِھگنا، لمبا، کالا اور زرد وغيرہ کہنا۔ 
	دین میں غیبت کی مثالیں :  فاسِق، چور، خائن، ظالم، نَماز ميں سُستی کرنے والا اور والِدَين کا نافرمان وغيرہ کہنا۔ کہا جاتا ہے کہ غيبت ميں کھجور کی سی مٹھاس اور شراب جيسی تیزی اور سرور ہے۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس آفت سے ہماری حفاظت فرمائے۔(1)
مردہ بھائی کا گوشت کھانا
سوال …:  	 کیا کوئی اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھا سکتا ہے؟ 
جواب …:  	 جی نہیں !  ایسا کوئی بھی نہیں جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے۔البتہ!  بعض ناعاقبت اندیش (وہ لوگ جنہیں اپنی آخرت کی فکر نہیں ) غیبت جیسے گھناؤنے گناہ میں مبتلا ہو کر گویا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے لگتے ہیں ۔چنانچہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:  
وَلَا یَغْتَبۡ بَّعْضُکُمۡ بَعْضًا ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحْمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ  (پ ۲۶، الحجرات:  ۱۲) 
ترجمۂ کنز الایمان:  اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائےتو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔ 
غیبت کی تباہ کاریاں 
غیبت کے بے شمار نقصانات میں سے چند درج ذیل ہیں :  
٭…  غیبت اور چغلی ایمان کو اس طرح جھاڑ دیتی ہیں جس طرح چرواہا درخت (سے پتے) جھاڑتا ہے۔ (2)



________________________________
1 -    الزواجر عن اقتراف الکبائر،   الکبیرۃ الثامنۃ والتاسعۃ والاربعون بعد المأتین    الخ،   ۲ / ۲۴،   ۲۵  ملخصاً 
2 -    الترغیب والترھیب،   کتاب الادب وغیرہ،   باب الترھیب من الغیبۃ    الخ،   ۳ / ۳۳۲،   حدیث: ۲۸