Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
271 - 329
 فرمائے گا:  میری عزّت اور میرے جلال کی قسم !  میری عبادت سے تیرا کیا مقصود تھا؟ وہ عرض کرے گا:  تیری عزت و جلال کی قسم ! میرے اِرادے کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ، میں تیری رضا چاہتا تھا۔ ارشاد فرمائے گا:  میرے بندے نے سچ کہا، اسے جنت کی طر ف لے جاؤ۔ (1)
٭…٭…٭
جھوٹ
سوال …:  	 جھوٹ سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	  خلافِ واقع بات کرنے کو جھوٹ کہتے ہیں ۔ (2)
سوال …:  	 سب سے پہلے جھوٹ کس نے بولا؟
جواب …:  	 سب سے پہلے جھوٹ شیطان نے بولا کہ جھوٹ بول کر حضرت سیدنا آدم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو گندم کا دانہ کھلایا۔
سوال …:  	 کیا جھوٹ بولنے کی طرح جھوٹ لکھنا بھی گناہ ہے؟
جواب …:  	  جی ہاں !  جھوٹ لکھنا بھی گناہ ہے۔
سوال …:  	 اپریل فول مناناکیسا ہے؟
جواب …:  	 اپریل فول منانا گناہ ہے اور یہ احمقوں اور بے وقوفوں کا طریقہ ہے۔ یکم اپریل کو لوگوں کو جھوٹی باتیں بتاکر یا جھوٹی خبریں لکھ کر مذاق کیاجاتاہے جو کہ ناجائز وگناہ ہے، لہٰذا اس ناجائز و برے طریقے سے بچنا بہت ضروری ہے۔
سوال …:  	 بعض بچے بات بات پر قسمیں کھاتے ہیں ، اس بارے میں کیا حکم ہے؟



________________________________
1 -    المعجم الاوسط،   ۴ / ۳۰،   حدیث: ۵۱۰۵
2 -    حدیقہ ندیہ،   ۲ / ۲۰۰