Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
267 - 329
(2)… اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس عمل کو قبول نہيں کرتا جس ميں رائی کے دانے کے برابر بھی رِيا ہو۔(1)
(3)… اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے ہر رِیاکار پر جنت کو حرام کردیا ہے۔(2)
(4)… جس نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے ساتھ غیرِ خدا کے لئے دکھلاوا کیا تحقیق وہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے ذمۂ کرم سے بَری ہو گیا۔(3) 
(5)… قیامت کے دن سب سے پہلے ایک شہید کا فیصلہ ہوگا جب اسے لایا جائے گا تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اسے اپنی نعمتیں یاد دلائے گا، وہ ان نعمتوں کا اقرار کرے گا تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا:   ’’ تو نے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟ ‘‘  وہ عرض کرے گا:   ’’ میں نے تیری راہ میں جہاد کیا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔ ‘‘  تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا:   ’’ تو جھوٹا ہے تونے جہاد اس لئے کیا تھا کہ تجھے بہادر کہا جائے اور وہ تجھے کہہ لیا گیا۔ ‘‘  پھر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کے بارے میں جہنم میں جانے کا حکم دے گا تو اسے منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ پھر اُس شخص کو لایا جائے گا جس نے علم سیکھا، سکھایا اور قرآنِ کریم پڑھا، وہ آئے گا تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اسے بھی اپنی نعمتیں یاد دلائے گا، وہ بھی ان نعمتوں کا اقرار کرے گا تو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس سے دریافت فرمائے گا:   ’’ تو نے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟ ‘‘  وہ عرض کرے گا:   ’’ میں نے علم سیکھا سکھایا اور تیرے لئے قرآن کریم پڑھا۔ ‘‘  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا:   ’’ تو جھوٹاہے، تو نے علم اس لئے سیکھا تاکہ تجھے عالم کہا جائے اور قرآنِ کریم اس لئے پڑھا تاکہ تجھے قاری کہا جائے اور وہ تجھے کہہ لیا گیا۔ ‘‘  پھر اسے بھی جہنم میں ڈالنے کا حکم ہو گا تو اسے بھی منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ پھر ایک مالدار شخص کو لایا جائے گا جسے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے کثرت سے مال عطا فرمایا تھا، اسے لاکر نعمتیں یاد دلائی جائیں گی، وہ بھی ان نعمتوں کا اقرار کرے گا پھر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس سے دریافت فرمائے گا:   ’’ تونے ان نعمتوں کے بدلے میں کیا کیا؟ ‘‘  وہ عرض کرے گا:   ’’ میں




________________________________
1 -    الترغیب والترھیب،  کتاب الاخلاص،   ۱ / ۴۷،   حدیث: ۵۴
2 -    جامع الاحادیث،   ۲ / ۴۷۶،   حدیث:۶۷۲۵
3 -    المعجم الکبیر،   ۲۲ / ۳۱۹،   حدیث : ۸۰۵