Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
260 - 329
 میں سے ایک ماں باپ کو ستانے والا بھی ہے۔(1)
بڑ ے بھائی کا احترام
سوال …:  	 کیا ہم پر بڑے بھائی کا احترام کرنا ضروری ہے؟
جواب …:  	 جی ہاں !  والِدَین کے ساتھ ساتھ دیگر اہلِ خاندان مَثَلاً بھائی بہنوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔والِد صاحِب کے بعد دادا جان اور بڑے بھائی کا رُتبہ ہے کہ بڑا بھائی والِد کی جگہ ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے:  بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر ایسا ہے جیسے والِد کا حق اولاد پر۔ (2)
 رِشتہ داروں کا احتِرام
سوال …:  	 رشتے داروں کے ساتھ ہمیں کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟
جواب …:  	 تمام رِشتہ داروں کے ساتھ ہمیں اچھّا برتاؤ کرنا چاہئے۔چنانچہ مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ’’ جسے یہ پسند ہو کہ عُمر میں درازی اور رِزْق میں فَرَاخی ہو اور بُری موت دَفْع ہو وہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  سے ڈرتا رہے اور رِشتہ داروں سے حُسنِ سُلوک کرے۔ ‘‘  (3)
پڑوسیوں کا احترام
سوال …:  	 پڑوسیوں کے ساتھ ہمیں کیسا برتاؤ کرنا چاہئے؟
جواب …:  	 ہر ایک کو چاہئے کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچّھا برتاؤ کرے اور بِلامَصْلِحَتِ شَرْعی ان کے احتِرام میں کمی نہ کرے۔ افسوس!  آج کل پڑوسیوں کو کوئی خاطِر میں نہیں لاتا۔ حالانکہ پڑوسیوں کی اَہَمِیَّت کے لیے یہی کافی ہے کہ بندہ اگر یہ جاننا چاہتا ہو کہ اس نے فلاں کام اچھا کیا یا براتو دیکھے کہ اس کام کے متعلق اس کے پڑوسی کیا کہتے ہیں ؟ چنانچہ ایک شخص نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ عالیشان میں



________________________________
1 -    مسند احمد،   ۲ / ۳۵۱،   حدیث: ۵۳۷۲ ملخصاً
2 -    شعب الایمان،   الخامس والخمسون من شعب الایمان،   فصل فی حفظ حق     الخ،   ۶ / ۲۱۰،   حدیث: ۷۹۲۹
3 -    مستدرک،   کتاب البر والصلۃ،   باب من سرہ ان یدفع     الخ،   ۵ / ۲۲۲،   حدیث: ۷۳۶۲