احترامِ مسلم
سوال …: احتِرامِ مسلم کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
ل…: پہلے کے بزرگوں میں احتِرامِ مسلم کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا تھا۔ کسی اَنجانے مسلمان بھائی کو اِتِّفاقی نقصان سے بچانے کیلئے بھی اپنا خَسارہ گوارا کر لیا جاتا تھا جبکہ آج تو بھائی بھائی کو ہی لوٹنے میں مصروف ہے۔ تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک، دعوتِ اسلامی دورِ اَسلاف کی یاد تازہ کرنا چاہتی ہے۔ ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ نفرتیں مٹاتی اور محبتوں کے جام پلاتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں رنگ جائیں ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بطفیلِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِحتِرامِ مُسلم کا جذبہ بیدار ہوگا۔ اگر ایسا ہوگیا تو ہمارا مُعَاشَرہ ایک بار پھر مدینۂ منوَّرہ کے دلکش و خوشگوار، خوشبودار وسدا بہار رنگ برنگے پھولوں سے لدا ہوا حسین گلزار بن جائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
طیبہ کے سوا سب باغ پامالِ فَنا ہونگے
دیکھو گے چمن والو جب عَہدِ خَزاں آیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
والدین کو ستانے والاجنّت سے محروم
سوال …: والدین کا احترام کرنے کے بجائے انہیں ستانا کیسا ہے؟
جواب …: والِدَین و دیگر ذَوِ الْاَرْحام (یعنی جن کے ساتھ خونی رشتہ ہو دَرَجہ بدَرجہ) مُعاشَرہ میں سب سے زیادہ احتِرام و حُسنِ سلوک کے حقدار ہوتے ہیں ، مگر افسو س کہ اس کی طرف اب دھیان کم دیا جاتا ہے۔ بعض لوگ عوام کے سامنے اگرچِہ انتِہائی مُنْکَسِرُ المزاج وملنسار گردانے جاتے ہیں مگر اپنے گھر میں بالخصوص والِدَین کے حق میں نہایت ہی تُندمزاج و بداَخلاق ہوتے ہیں ۔ ایسوں کی توجُّہ کیلئے عرض ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک حدیث پاک میں جن تین اشخاص کے متعلق ارشاد فرمایا کہ وہ جَنّت میں نہیں جائیں گے ان