Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
255 - 329
پانچواں باب ایک نظر میں
 ”اللہ بچوں کے قرآنِ مجید پڑھنے کی وجہ سے اہلِ زمین سے عذاب دور فرماتا ہے“ 
کیا آپ نے ا س جملہ کے چون حروف کی نسبت سے پانچویں باب میں بیان کردہ درج ذیل 54 سوالات کے جوابات جان لئے ہیں ؟
1	قرآن و سنت سے علم دین سیکھنے سکھانے کی فضیلت بیان کیجئے۔
2	کیا علم سے بہتر بھی کوئی شے ہو سکتی ہے؟ اگر نہیں تو حدیثِ پاک سے ثابت کیجئے۔
3	کیا ہمارے بزرگانِ دین بالخصوص صحابہ کرام بھی علم حاصل کرنے کا شوق رکھتے تھے؟
4	اس پرفتن دور میں آج کا مسلمان علمِ دین کے حصول کے جذبے سے ناواقف کیوں ہے؟
5	کیا یہ درست ہے کہ راہِ علم کے مسافر یعنی طالب علم شیطان پر بھاری ہیں ؟ 
6	کیا یہ بات درست ہے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بچوں کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے زمین والوں سے عذاب روک لیتا ہے؟
7	شیطان بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیا کیا طریقے استعمال کرتا ہے؟ چند طریقے بتایئے۔
8	کیا مدرسے کے علاوہ گھر میں بھی تلاوتِ قرآن کا اہتمام کرنا ہمارے لیے ہمارے لیے رحمت کا باعث ہے؟
9	ہمارے بزرگانِ دین روزانہ کس قدر تلاوتِ قرآنِ کریم کا اہتمام فرمایا کرتے تھے؟
10	کیا واقعی بچوں کا قرآن پڑھنا ان کے والدین کی بخشش کا باعث بن سکتا ہے؟
11	کیا یہ درست ہے کہ حافظِ قرآن کے والدین کو بروزِ قیامت تاج پہنایا جائے گا؟
12	کیا نیک اولاد واقعی صدقہ جاریہ ہے؟
13	نیت کسے کہتے ہیں ؟
14	اگر کسی عمل کی ادائیگی میں ایک سے زائد نیتیں کر لی جائیں تو کیا ہر نیت کا ثواب ملے گا؟
15	نیتوں کے فضائل پر مبنی تین روایات سنائیے۔
16	اکیلے کھانا کھائیں تو کس قدر اچھی اچھی نیتیں کر سکتے ہیں ؟