مرض گناہوں سے پاک کر نے والا ہے۔
عیادت کے پانچ حروف کی نسبت سے مریض کی عیادت کے متعلق 5فرامینِ مصطفٰے
(1)… جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتاہے تو آسمان سے ایک منادی ندا کرتا ہے: ’’ خوش ہو جا کہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تونے جنت میں اپنا ٹھکانا بنا لیا ہے۔ ‘‘ (1)
(2)… مریضوں کی عیادت کیا کرو اور جنازوں میں شرکت کیا کرو یہ تمہیں آخرت کی یاد دلاتے رہیں گے۔(2)
(3)… جس نے اچھے طریقے سے وضو کیا اور ثواب کی امید پر اپنے کسی مسلمان بھائی کی عیادت کی اسے جہنم سے ستر سال کے فاصلے تک دور کردیا جائے گا۔(3)
(4)… مریض جب تک تندرست نہ ہوجائے اس کی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔(4)
(5)… جب تم کسی مریض کے پاس آؤ تواس سے اپنے لئے دعا کی درخواست کرو کیونکہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہوتی ہے۔(5)
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہمیں عیادت کی سنت پر بھی عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عا د مریضاً، ۲ / ۱۹۲، حدیث: ۱۴۴۳
2 - مسند احمد، ۴ / ۴۷، حدیث: ۱۱۱۸۰
3 - ابو داود ، کتاب الجنائز ، باب فی فضل العیادۃ الخ، ۳ / ۲۴۸، حدیث: ۳۰۹۷
4 - الترغیب والتر ھیب ، کتاب الجنائز ، باب الترغیب فی عیادۃ المرضی الخ، ۴ / ۱۶۶، حدیث: ۱۹
5 - ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی عیادۃ المریض، ۲ / ۱۹۱، حدیث: ۱۴۴۱