Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
251 - 329
 ہیں :  ہمارے بارے میں اللہ تعالٰی سے ڈر!  اگر تو سیدھی رہے گی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگی تو ہم بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے۔(1)
٭…  آپس میں ہنسی مذاق کی عادت کبھی مہنگی بھی پڑ جاتی ہے۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْعَزِیز فرماتے ہیں کہ آپس میں ٹھٹھا مذاق مت کیا کرو اس طرح (ہنسی ہنسی میں ) دلوں میں نفرت بیٹھ جاتی ہے اور برے افعال کی بنیادیں دلوں میں استوار ہو جاتی ہیں(2)
٭…  بدزبانی اور بے حیائی کی باتوں سے ہر وقت پرہیز کریں ، گالی گلوچ سے اجتناب کرتے رہیں اور یاد رکھیں کہ اپنے بھائی کو گالی دینا حرام ہے (3)اور بے حیائی کی بات کرنے والے بدنصیب پر جنت حرام ہے حضور تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ’’ اس شخص پر جنت حرام ہے جو فحش گوئی (یعنی بے حیائی کی بات) سے کام لیتا ہے۔ ‘‘ (4)
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  ہمیں گفتگو کرنے کی سنتوں اور آداب پر عمل کرنے کی توفیق مرحمت فرما۔          اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
٭…٭…٭
زلفیِں رکھنے کے مدنی پھول
سوال …:  	زلفیں رکھنے میں سنت کیا ہے؟
جواب …:  	سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنت کریمہ ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سرمبارک 
 




________________________________
1 -    مسند احمد،   ۴ / ۱۹۰،   حدیث: ۱۱۹۰۸
2 -    کیمیائے سعادت ،  رکن سوم مہلکات ،  باب پیداکردن ثواب خاموشی،   ۲ / ۵۶۳ 
3 -    فتاوی رضویہ،   ۲۱ / ۱۲۷ ماخوذاً
4 -    موسوعة الامام ابن ابی الدنيا،   کتاب الصمت وآداب اللسان،   ۷ / ۲۰۴،   حديث: ۳۲۵