Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
25 - 329
جواب …:  	 ضَروریاتِ مذہبِ اہلسنّت سے مراد یہ ہے کہ ان کا مذہبِ اہلسنّت سے ہونا سب عوام و خواصِ اہلسنّت کو معلوم ہو۔ جیسے عذابِ قبر ، اعمال کا وزن وغیرہ۔(1)
سوال …:  	 ضروریاتِ مذہبِ اہل سنت کے منکر کا حکم کیا ہے؟
جواب …:  	  ضروریاتِ مذہبِ اہل سنت کا منکر بدمذہب گمراہ ہوتا ہے۔(2)
شِرک
سوال …:  	شرک کے کیا معنی ہیں ؟
جواب …:  	شرک کا معنی ہے:  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے سوا کسی کو واجِبُ الوُجُود یا مستحقِ عبادت (کسی کو عبادت کے لائق) جاننا یعنی اُلُوہِیَّت (شانِ خداوندی) میں دوسرے کو شریک کرنا اور یہ کفر کی سب سے بد ترین قسم ہے۔ اس کے سوا کوئی بات کیسی ہی شدید کفر ہو حقیقۃً شرک نہیں ۔ (3)
واجِبُ الوُجُود
سوال …:  	واجِبُ الوُجُود سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	واجِبُ الوُجُود ایسی ذات کو کہتے ہیں جس کا وُجود (یعنی  ’’ ہونا ‘‘ ) ضَروری اور عَدَم مُحال (یعنی نہ ہونا غیر ممکن) ہے یعنی (وہ ذات) ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی،جس کو کبھی فنا نہیں ، کسی نے اس کو پیدا نہیں کیا بلکہ اسی نے سب کو پیدا کیا ہے۔ جو خود اپنے آپ سے موجود ہے اور یہ صرف اللہ تعالٰی کی ذات ہے۔  (4)



________________________________
 - 1    نزھۃُ القاری شرح صحیح البخاری،   کتاب الایمان،   ۱ / ۲۳۹
 - 2    فتاویٰ رضویہ جدید،   ۲۹ / ۴۱۴
 - 3    بہارِ شریعت،   ایمان و کفر کا بیان،   ۱ / ۱۸۳ بتغیر
 - 4    ہمارا اسلام،   باب اول،   حصّہ سوم،   ص ۹۵