Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
248 - 329
٭…  جب دشمن کا خوف ہو تو سورۂ قریش پڑھ لیں ، اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ہر بلا سے امان ملے گی۔(1)
٭…  جب کسی مشکل میں مدد کی ضرورت پڑے تو حدیث ِ پاک میں ہے کہ اس طرح تین بار پکاریں :  
یَا عِبَادَ اللّٰهِ! اَعِیْنُوْنِیْ۔ یعنی اے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے بندو!  میری مدد کرو۔(2)
سوال …:  	 سفر سے واپسی پر کیا کرنا چاہئے؟
جواب …:  	 سفر سے واپسی پر درج ذیل امور پر عمل کرنا چاہئے: 
٭…  سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے کوئی تحفہ لے آئیں کہ یہ سنتِ مبارکہ ہے۔ سر کارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:  جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیہ لائے، اگرچہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔(3)
٭…  سفر سے واپسی پر اپنی مسجد میں دوگانہ (یعنی دوركعت نفل) پڑھنا سنت ہے۔ چنانچہ مروی ہے کہ حضور سَیِّد عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب سفرسے واپس تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں تشریف لے جاتے اور وہاں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت (نماز نفل) ادا فرماتے۔(4)
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  ہمیں جب بھی سفر درپیش ہو تو پورا سفر سنت کے مطابق کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں باربار حرمین طیبین کا مبارک سفر، نیز عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر نصیب فرما۔     اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
٭…٭…٭
 




________________________________
1 -    الحصن الحصین،   ادعیۃ السفر ،  ص۸۰
2 -    الحصن الحصین،   ادعیۃ السفر،  ص۸۲
3 -    کنز العمال ،  کتاب السفر ،  الفصل الثانی فی آداب السفر،   الجزء السادس،   ۳ / ۳۰۱،   حدیث: ۱۷۵۰۸
4 -    بخاری ،  کتاب الجھاد،   باب الصلاۃ اذا قدم من سفر،   ۲ / ۳۳۶،   حدیث: ۳۰۸۸