Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
244 - 329
اے ہمارے پیارے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں مہمان کی خوش دِلی کے ساتھ مہمان نوازی کی توفیق عطا فرما اور بار بار میٹھے میٹھے مدینے کی مہکی مہکی فضاؤں میں میٹھے میٹھے مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مہمان بننے کی سعادت بھی نصیب فرما۔           اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
٭…٭…٭
چلنے کی سنتیں اور آداب
سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیاتِ طیبہ زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ چنانچہ مسلمان کی چال بھی امتیازی ہونی چاہیے۔ گر یبان کھول کر ، گلے میں زنجیر سجائے، سینہ تان کر، قدم پچھاڑتے ہوئے چلنا احمقوں اور مغروروں کی چال ہے۔ مسلمانوں کو درمیانہ اور پُر وقار طریقے پر چلنا چاہیے۔چنانچہ، 
٭…  لفنگوں کی طرح گریبان کھول کر اکڑتے ہوئے ہرگز نہ چلیں کہ یہ احمقوں اور مغروروں کی چال ہے بلکہ نیچی نظریں کئے پروقار طریقے پر چلیں ۔ حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جب شہنشاہِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چلتے تو جھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے۔ (1)
٭…  راہ چلنے میں پریشان نظری سے بچیں اور سڑک عبور کرتے وقت گاڑیوں والی سمت دیکھ کر سڑک عبور کریں ۔ اگر گاڑی آرہی ہو تو بے تحاشا بھاگ نہ پڑیں بلکہ رُک جائیں کہ اس میں حفاظت کا زیادہ امکان ہے۔
٭…  راستے میں اِدھر اُدھرنہ جھانکیں بلکہ سرجھکاکرشریفانہ چلیں ۔
٭…٭…٭
سورۂ نجم کی فضیلت
سورۃ النجم مکّیہ ہے ، اس میں 3 رکوع ، 62 آیتیں، 360 کلمے، 1405 حرف ہیں ۔ یہ وہ پہلی سورت ہے جس کا رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اعلان فرمایا اور حرم شریف میں مشرکین کے رُوبرو پڑھی۔
  (خزائن العرفان، پ۱۱، ھود، حاشیہ نمبر ۱)




________________________________
1 -    ابو داود،  کتاب الادب،  باب فی ھدی الرجل،   ۴ / ۳۴۹،   حدیث: ۴۸۶۳