Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
242 - 329
(5)…… عمامہ باندھو تمہارا حلم بڑھے گا۔(1)
(6)… عمامہ مسلمانوں کا وقار اور عربوں کی عزت ہے، جب عرب عمامہ اتار دیں گے تو اپنی عزت بھی اتار دیں گے۔(2)
(7)… عمامہ کے ساتھ ایک جمعہ بغیر عمامہ کے 70جمعہ کے برابر ہے۔(3)
عمامہ کے آداب
(1)… عمامہ سات ہاتھ یعنی ساڑھے تین گز سے چھوٹا نہ ہو اور بارہ ہاتھ یعنی چھ گز سے بڑا نہ ہو۔(4)
(2)… عمامہ کے شملے کی مقدار کم از کم چار انگل اور زیادہ سے زیادہ اتنا ہو کہ بیٹھنے میں نہ دبے۔(5)
(3)… عمامہ قبلہ کی طرف منہ کرکے کھڑے کھڑے باندھنا چاہیے۔
(4)… عمامہ اتارتے وقت بھی ایک ایک پیچ کھولنا چاہیے۔ 
اے ہمارے پیارے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  !  ہمیں عمامہ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔         اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
٭…٭…٭
مہمان نوازی کے مدنی پھول
مہمان نوازی بڑی ہی پیاری سنت ہے۔چنانچہ، 
٭…  حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا بیان ہے کہ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: 



________________________________
1 -    مستدرك،   كتاب اللباس،   باب اعتموا تزدادوا حلما،   ۵ / ۲۷۲،   حديث:۷۴۸۸ 
2 -    فردوس الاخبار،   ۲ / ۹۱،   حديث :۴۱۱۱ 
3 -    فردوس الاخبار،   ۱ / ۳۲۸،   حديث : ۲۳۹۳ 
4 -    مرقاة،   کتاب اللباس،   الفصل الثانی،   ۸ / ۱۴۸،   تحت الحديث:۴۳۴۰ 
5 -    بہارشريعت،   عمامہ کا بیان،   ۳ / ۴۱۸ ملخصاً