Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
241 - 329
عمامہ شریف کے مدنی پھول
عمامہ کی شرعی حیثیت
عمامہ شریف سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بہت ہی پیاری سنت ہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ہمیشہ سرِ اقدس پر اپنی مبارک ٹوپی پر عمامہ شریف سجائے رکھا۔ چنانچہ مروی ہے کہ ایک بار آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عمامہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا:   ’’ فرشتوں کے تاج ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ ‘‘  (1)  اسی لیے اعلیٰ حضرت امام اہل سنت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں :  عمامہ سنت ِ متواترہ و دائمہ ہے۔(2)
عمامہ شریف کی فضیلت کے متعلق سات فرامینِ مصطفٰے
(1)… عمامہ کے ساتھ دو رکعتیں بغیر عمامہ کے 70رکعتوں سے افضل ہیں ۔(3)
(2)… عمامہ کے ساتھ باجماعت نماز دس ہزار نیکیوں کے برابر ہے۔(4)
(3)… بے شک اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اور اس کے فرشتے  جُمُعَه كے دن عما مه والوں پر درود بھیجتے ہیں ۔(5)
(4)… ٹوپی پر عمامہ ہمارے اور مشرکین کے درمیان فرق ہے۔ بروزِ قیامت عمامہ کے ہر پیچ کے بدلے مسلمان کو ایک نور عطا کیا جائے گا۔(6)



________________________________
1 -    كنزالعمال،   كتاب المعيشة والعادات،   الجزء الخامس عشر،   ۸ / ۲۰۵،   حديث:۴۱۹۰۶
2 -    فتاویٰ رضویہ،   ۶ / ۲۰۹ ملتقطاً 
3 -    فردوس الاخبار،   ۱ / ۴۱۰،   حديث : ۳۰۵۴
4 -    فردوس الاخبار،   ۲ / ۳۱،   حديث :۳۶۶۱
5 -    الجامع الصغير،   ص ۳۱۱،   حديث :۱۸۱۷
6 -    مرقاة،   کتاب اللباس،   الفصل الثانی،   ۸ / ۱۴۷،   تحت الحديث:۴۳۴۰