جواب …: مسواک کی موٹائی چھُنگلیا یعنی چھوٹی انگلی کے برابر ہو اور لمبائی ایک بالشت سے زیادہ نہ ہو، ورنہ اس پر شیطان بیٹھتا ہے۔
سوال …: مسواک کے ریشے کیسے ہونے چاہئیں ؟
جواب …: مسواک کے ریشے نرم ہوں کہ سخت ریشے دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان خلا (Gap) کا باعث بنتے ہیں اور مسواک تازہ ہو تو خوب ورنہ کچھ دیر پانی کے گلاس میں بھگو کر نرم کر لیجئے۔ اس کے ریشے روزانہ کاٹتے رہئے کہ ریشے اس وقت تک کار آمد رہتے ہیں جب تک ان کی تلخی باقی رہے۔
مسواک کرنے اور پکڑنے کا طریقہ
٭… دانتو ں کی چوڑائی میں مسواک کیجئے۔ ٭… جب بھی مسواک کرنا ہو کم از کم تین بار کیجئے۔ ٭… ہر بار دھو لیجئے۔
٭… مسواک سیدھے ہاتھ میں اس طرح لیجئے کہ چھنگلیا اسکے نیچے، بیچ کی تین انگلیاں اوپر اور انگوٹھا سرے پر ہو۔
٭… پہلے سیدھی طرف کے اوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اوپر کے دانتوں پر، پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچے مسواک کیجئے۔
مسواک کی احتیاطیں
٭… چِت لیٹ کر مسواک کرنے سے تلی بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔
٭… مٹھی باندھ کر مسواک کرنے سے بواسیر ہوجانے کا اندیشہ ہے۔
٭… مستعمل (یعنی استعمال شدہ) مسواک کے ریشے نیز جب یہ ناقابلِ استعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلۂ ادائے سنت ہے، کسی جگہ احتیاط سے رکھ دیجئے یا دفن کردیجئے یا سمندر میں ڈال دیجئے۔
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ہمیں سنت کے مطابق مسواک کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭