Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
24 - 329
جواب …:  ضَروریاتِ دِین  سے مراد اسلام کے وہ اَحکام ہیں جن کو ہر خاص و عام جانتے ہوں ، جیسے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ایک ہونا، اَنبِیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی نبُوَّت، نَماز، روزے، حج، جنت، دوزخ، قِیامت میں اُٹھایا جانا، حساب و کتاب لینا وغیرہ۔ مثلاً یہ عقیدہ رکھنا (بھی ضروریاتِ دین میں سے ہے) کہ حُضُور رحمۃٌ لِّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ’’ خاتَمُ النَّبِیِّین ‘‘  ہیں ، حُضُورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔ 
سوال …:   ہر خاص و عام سے کیا مراد ہے؟
جواب …:   خاص سے مراد عُلَما اور عام سے مراد عوام ہیں یعنی وہ مُسلمان جو عُلَما کے طبقہ میں شُمار نہ کئے جاتے ہوں مگر عُلَما کی صُحبت میں بیٹھنے والے ہوں اور عِلمی مسائل کا ذَوق رکھتے ہوں ۔ وہ لوگ مُراد نہیں جو دُور دراز جنگلوں پہاڑوں میں رہنے والے ہوں جنہیں صحیح کَلِمہ پڑھنا بھی نہ آتا ہو کہ ایسے لوگوں کا ضَروریاتِ دین سے ناواقِف ہونا اِس دینی ضَروری کو غیرضَروری نہ کر دے گا۔ البتّہ!  ایسے لوگوں کے مسلمان ہونے کے لیے یہ بات ضَروری ہے کہ ضَروریاتِ دین کے مُنکِر (یعنی انکار کرنے والے) نہ ہوں اور یہ عقیدہ رکھتے ہوں کہ اسلام میں جو کچھ ہے حق ہے۔ ان سب پر اِجمالاً ایمان لائے ہوں۔(1)  
سوال …:  	 ضروریاتِ دین کے منکر کا حکم کیا ہے؟
جواب …:  	  ضروریاتِ دین کا منکر بلکہ ان میں ادنیٰ شک کرنے والا بالیقین کافر ہوتا ہے ایسا کہ جو اس کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر۔ (2)
ضَروریاتِ مذہبِ اہلِ سُنّت
سوال …:  	 ضَروریاتِ مذہبِ اہلِ سُنّت سے کیا مراد ہے؟



________________________________
 - 1    بہارِ شریعت،   ایمان و کفر کا بیان،   ۱ / ۱۷۲ بتغیر
 - 2    فتاوی رضویہ جدید،   ۲۹ / ۴۱۳