Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
239 - 329
کر دھونی لیتے اور فرماتے کہ میٹھے میٹھے مدنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی اسی طرح دھونی لیا کرتے تھے۔(1)
اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّ وَجَلَّ !  ہمیں پیارے سرکار، دو عالم کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے میں مدینہ منورہ کی معطر معطر فضاؤں اور معنبر معنبر ہواؤں میں سانس لینے کی سعادت نصیب فرما اور پھر انہی معطر معطر فضاؤں میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جلووں میں عافیت کے ساتھ ایمان پر موت نصیب فرما اور جنت البقیع کی مہکی مہکی سرزمین میں مدفن نصیب فرما۔  ؎
کیجئے گا نہ مایوس ماہِ مبیں 			آپ کے واسطے کوئی مشکل نہیں
بس بقیع مبارک میں دو گز زمیں 		ہم کو یا سید الانبیاء چاہیے
ٹوٹ جائے دم مدینے میں مرا یا رب بقیع 	کاش!  ہوجائے میسر سبز گنبد دیکھ کر
٭…٭…٭
مسواک شریف کے مدنی پھول
مسواک کی شرعی حیثیت
سوال …:  	 مسواک کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
جواب …:  	 وضو سے پہلے مسواک شریف کرنا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عظیم سنت ہے اور اگر منہ میں بدبو ہو تو اس وقت مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے۔
مسواک کی موٹائی و لمبائی
سوال …:  	 مسواک کتنی موٹی اور لمبی ہونی چاہئے؟ 



________________________________
1 -    مسلم،  کتاب الالفاظ من الادب وغیرہ،   باباستعمال المسک     الخ،   ص۱۲۳۷،   حدیث: ۲۱ - (۲۲۵۴)