پانی پینے کی ’’ 15 ‘‘ نیَّتں
(از شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
(1)… عبادت (2)… تِلاوت (3)… والدین کی خدمت (4)… تحصیلِ علمِ دین (5)…… سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافلے میں سفر (6)… عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت (7ﯛ… اُمورِ آخِرت اور (8)… حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔
(یہ نیّتیں اُسی وقت مُفید ہوں گی جب کہ فریزر یا برف کاخوب ٹھنڈا پانی نہ ہو کہ ایسا پانی مزید بیماریاں پیدا کرتا ہے۔ )
(9)… بیٹھ کر (10)… بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کر (11)…… اُجالے میں دیکھ کر(12)…… چوس کر (13)…تین سانس میں پیوں گا۔ (14)…… پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کہوں گا
)15(…بچا ہوا پانی نہیں پھینکوں گا۔
٭…٭…٭
چائے پینے کی ’’ 6 ‘‘ نیتیں
(1)… بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کر پیوں گا (2)… سُستی اُڑا کر عبادت (3)… تلاوت (4)… دینی کتابت اور (5)…… اسلامی مطالعہ پر قوت حاصل کروں گا (6)… پینے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کہوں گا۔
٭…٭…٭