(21)… روٹی کا ہر نوالہ سالن کے برتن کے اوپر کر کے توڑوں گا تاکہ روٹی کے ذرّات برتن ہی میں گریں ۔
(22)… ہڈّی اور گرم مصالحہ اچھی طرح صاف کرنے اور چاٹنے کے بعد پھینکوں گا۔
(23)… بھوک سے کم کھاؤں گا۔
(24)… آخِر میں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (25)…تین بار انگلیاں چاٹوں گا۔
(26)… کھانے کے برتن دھو کر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا۔ (1)
(27)… جب تک دستر خوان نہ اُٹھا لیا جائے اُس وقت تک بِلا ضرورت نہیں اُٹھوں گا۔
(28)… کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گا
(29)… خِلال کروں گا۔
مل کر کھانے کی مزید نیّتیں
(30)… دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا۔
(31)… مسلمانوں کے قرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا۔
(32)… ان کو بوٹی، کدّو شریف، کُھرچن اور پانی وغیرہ پیش کر کے اُن کا دل خوش کروں گا۔
(33)… اُن کے سامنے مسکرا کر صدقہ کا ثواب کماؤں گا۔
(34)…کھانے کی نیّتیں اور (35)…سنتیں بتاؤں گا۔
(36)…موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (37)…بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا۔
(38)…غذا کا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا۔
(39)… ان کو خلال کا تحفہ پیش کروں گا۔ (40)… کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یَاوَاجِدُ کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آ جائے۔
٭…٭…٭
________________________________
1 - احیا ء العلوم، ۲ / ۸ ماخوذاً