Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
233 - 329
پیارے مدنی منو!  دنیا وآخرت کی کامیابی کے لئے اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کرنا ضروری ہے آئیے چند اچھی اچھی نیتیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف سنتیں اور ان کے آداب بھی سیکھ لیتے ہیں : 
کھانے کی  ’’ 40 ‘‘ نیتیں
(از شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
(1)… کھانے سے قبل اور (2)… بعد کا وُضو کروں گا۔ )یعنی ہاتھ، مُنہ کا اگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا( (3)… عبادت (4)… تِلاوت (5)…… والدین کی خدمت (6)… تحصیلِ عِلمِ دین (7)… سنّتوں کی تربیّت کی خاطِر مَدَنی قافِلے میں سفر (8)… عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت (9)… اُمورِ آخِرت اور (10)…  حسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ پر قوّت حاصِل کروں گا۔ (یہ نِیّتیں اُسی صورت میں مُفید ہوں گی جبکہ بھوک سے کم کھائے، خوب ڈٹ کر کھانے سے اُلٹا عبادت میں سُستی پیدا ہوتی، گناہوں کی طرف رُجحان بڑھتا اور پیٹ کی خرابیاں جَنَم لیتی ہیں )  
(11)…… زمین پر(12)……دستر خوان بچھانے کی سنّت ادا کرکے (13)…سنّت کے مطابِق بیٹھ کر (14)……کھانے سے قبل بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم اور(15)…دیگر دُعائیں  پڑھ کر (16)…تین انگلیوں سے (17)… چھوٹے چھوٹے نوالے بنا کر (18)…اچھی طرح چبا کر کھاؤں گا۔  (19)…ہر دو ایک لقمہ پر یَاوَاجِدُ  پڑھوں گا (20)… جو دا نہ وغیرہ گر گیا اٹھا کر کھا لوں گا۔