لحاظ سے بہت عظیم ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہر نیک عمل شروع کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیں حتی کہ کھانے، پینے، لباس پہننے اور سونے وغیرہ میں بھی اچھی نیت شامل حال ہو۔ مثلاًکھانے پینے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اطاعت پر قوت حاصل کرنے کی نیت ہو۔ لباس پہنتے وقت یہ نیت ہو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے اپنی پوشیدہ چیز یں چھپانے کا حکم دیا ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمت کے اظہار کی نیت ہو۔ سونے سے یہ مقصود ہوکہ جو عبادات اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرض کی ہیں ان کو ادا کرنے میں مدد حاصل ہو۔ (1)
’’ مدینہ ‘‘ کے پانچ حروف کی نسبت سے اچھی نیت کے 5فضائل
(1)… مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (2)
(2)… سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔(3)
(3)…اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کردیتی ہے۔(4)
(4)… اللہ عَزَّ وَجَلَّ آخرت کی نیت پر دنیا عطا فرما دیتا ہے مگر دنیا کی نیت پر آخرت نہیں عطا فرماتا ہے۔(5)
(5)…اچھی نیت عرش سے چمٹ جاتی ہے پس جب کوئی بندہ اپنی نیت کوسچا کر دیتا ہے تو عرش ہلنے لگ جاتا ہے، پھر اس بندے کو بخش دیا جاتا ہے۔ (6)
٭…٭…٭
________________________________
1 - اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا کیسٹ بیان نیّت کا پھل اورنیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ یا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیّۃً حاصِل فرمائیں۔
2 - المعجم الکبير، ۶ / ۱۸۵، حديث: ۵۹۴۲
3 - جامع الاحادیث، ۲ / ۱۹، حدیث:۳۵۵۴
4 - کنزالعمال، کتاب الاخلاق، باب النیۃ، ۳ / ۱۶۹، حدیث:۷۲۴۵
5 - کنزالعمال، کتاب الاخلاق، باب الزھد، ۳ / ۷۵، حدیث:۶۰۵۳
6 - تاریخ بغداد، ۲ / ۴۴۳، حدیث:۶۹۲۶