عقائد سے متعلق چند ضروری اصطلاحات
ایمان
سوال …: ایمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: ایمان لُغَت میں تصدیق کرنے (یعنی سچا ماننے) کو کہتے ہیں ۔(1) ایمان کا دوسرا لُغوی معنٰی ہے: اَمن دینا۔ چُونکہ مومِن اچھے عقیدے اِختیار کرکے اپنے آپ کوہمیشہ والے عذاب سے اَمن دے دیتا ہے اس لیے اچھے عقیدوں کے اختیار کرنے کو ایمان کہتے ہیں ۔(2) اور اِصطِلاحِ شَرع میں ایمان کے معنیٰ ہیں : ’’ سچّے دل سے اُن سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضَرور یاتِ دین سے ہیں ۔ ‘‘ (3)
کُفر
سوال …: کُفر کے کیا معنی ہیں ؟
جواب …: کُفر کا لُغوی معنی ہے: ’’ کسی شے کوچُھپانا۔ ‘‘ (4) اور اِصطِلاح میں کسی ایک ضَرورتِ دینی کے انکا ر کو بھی کُفر کہتے ہیں اگر چِہ باقی تمام ضَروریات ِدین کی تصدیق کرتا ہو۔(5) جیسے کوئی شخص اگر تمام ضَروریاتِ دین کو تسلیم کرتا ہو مگرنَماز کی فرضیّت یا ختم ِنبوَّت کا منکِر ہو وہ کافِر ہے۔کہ نَماز کو فرض ماننا اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو آخِری نبی ماننا دونوں باتیں ضَروریاتِ دین میں سے ہیں ۔
ضَروریاتِ دین
سوال …: ضَروریاتِ دین کسے کہتے ہیں ؟
________________________________
- 1 تفسیر قرطبی، البقرۃ، تحت الآیۃ:۳، الجزء الاول، ۱ / ۱۴۷
- 2 تفسیرِ نعیمی، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۳، ۱ / ۱۲۰
- 3 بہارِ شریعت، ایمان و کفر کا بیان، ۱ / ۱۷۲ بتغیر
- 4 المفر دات، ص ۴۳۳
- 5 بہارِ شریعت، ایمان و کفر کا بیان، ۱ / ۱۷۲ بتغیر