Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
227 - 329
ہو کرم اللہ!  حافِظ مدنی مُنّوں کے طفیل
جگمگاتے گنبد خضرا کی کرنوں کے طفیل
پیارے مدنی منو! آپ سب بہت خوش نصیب ہیں کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے پاک کلام قرآنِ مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ بہت سارے بچے ایسے بھی ہیں جو گلی کوچوں میں آوارہ گھومتے ہیں اور قرآنِ پاک کی تعلیم سے محروم ہیں ، ایسے بچوں کو فلمی گانے تو یاد ہوتے ہیں ، انگلش نظمیں بھی ازبر ہوتی ہیں مگر افسوس!  قرآنِ پاک کی کوئی سورت یاد نہیں ہوتی۔دعا کیجئے کہ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  انہیں بھی قرآنِ مجید کے نور سے منور فرمائے۔ اٰمین
شیطان کے وار
بسا اوقات شیطان مدنی منوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم سے روکنے کے لئے کھیل کود میں لگا دیتا ہے، آپ اس کی باتوں میں نہ آئیے۔ یاد رکھئے!  ہم دنیا میں کھیل تماشوں کے لئے نہیں آئے، لہٰذا کھیل کود میں وقت برباد کرنے کے بجائے بھرپور توجہ کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کیجئے۔
اسی طرح شیطان مدنی منوں کا دل قرآنِ پاک کی تعلیم سے اچاٹ کرنے کے لئے دل میں یوں وسوسے ڈالتا ہے کہ یہ کیاہے کہ تم سارا دن  ’’  ا ، ب ، ت  ‘‘  پڑھتے رہتے ہو؟ جب کبھی آپ کو ایسے وسوسے آئیں تو ان وسوسوں کو فوراً جھٹک دیجئے کیونکہ شیطان یوں ہمیں نیکیوں سے روکنا چاہتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہمارے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:   ’’ جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اس کے لئے اس کے عوض ایک نیکی ہے اور ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ  ’’ الم ‘‘  ایک حرف ہے بلکہ  ’’ الف ‘‘  ایک حرف  ’’ لام ‘‘  ایک حرف اور  ’’ میم ‘‘  ایک حرف ہے۔ ‘‘ (1)
روشن قندیلیں 
قرآنِ پاک کو جتنی بار بھی پڑھا جائے ثواب ہی ثواب ہے، لہٰذا مدرسہ میں پڑھنے کے علاوہ گھر میں بھی سبق یاد



________________________________
1 -    ترمذی،   كتاب فضائل القران،   باب ماجاء فی من قرا حرفا...الخ ، ۴ / ۴۱۷،   حديث: ۲۹۱۹