Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
224 - 329
(1)
(11)… تھوڑا سا علم کثیر عبادت سے اچھا ہے ۔(2)
(12)… طالب علم کو اس حال میں موت آئی کہ وہ طلبِ علم میں مصروف تھا تو وہ شہید ہے ۔(3)
(13)… افضل صدقہ یہ ہے کہ کوئی مسلمان شخص علم حاصل کرے پھر اپنے مسلمان بھائی کو بھی سکھائے۔(4)
(14)… اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک صحابی سے محوِ گفتگو تھے کہ وحی نازل ہوئی:  اس صحابی کی زندگی کی ایک ساعت (یعنی گھنٹہ بھر) باقی رہ گئی ہے۔ یہ وقت ِ عصر تھا۔ رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جب یہ بات اس صحابی کو بتائی تو انہوں نے مضطرب ہو کر التجا کی:   ’’ یا رسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! مجھے ایسے عمل کے بارے میں بتائیے جو اس وقت میرے لئے سب سے بہتر ہو۔ ‘‘  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:   ’’ علم سیکھنے میں مشغول ہو جاؤ۔ ‘‘  چنانچہ وہ صحابی علم سیکھنے میں مشغول ہوگئے اور مغرب سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ اگر علم سے بہتر کوئی شے ہوتی تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسی کا حکم ارشاد فرماتے۔(5)
اصحابِ صفہ 
ہمارے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن علم دین حاصل کرنے کا بہت شوق رکھتے تھے، اس بات کا اندازہ ہم یوں



________________________________
1 -    تاریخ بغداد،   ۳ / ۳۹۷،   حدیث:۱۵۳۵
2 -    الترغیب والترھیب،   کتاب العلم،   باب الترغیب فی العلم...الخ،   ۱ / ۵۰،   حدیث:۵
3 -    جامع بیان العلم وفضلہ،   باب جامع فی فضل العلم،    ص۶۴،   حدیث:۱۹۴
4 -    ابن ماجہ،  کتاب السنۃ،   باب ثواب معلم الناس الخیر،   ۱ / ۱۵۸،   حدیث:۲۴۳
5 -    تفسیر کبیر،   پ۱،   البقرۃ،   تحت الآیۃ: ۳۰،   ۱ / ۴۱۰