Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
223 - 329
(2)… جو شخص طلب علم کے لئے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہوا اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی راہ میں ہے۔ (1)
(3)… اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  جس سے بھلائی کا ارادہ فرما تا ہے اُسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما دیتاہے۔  (2)
(4) … ایک گھڑی رات میں پڑھنا، پڑھانا ساری رات عبادت کرنے سے افضل ہے۔ (3)
(5)… مومن کبھی خیر (یعنی علم) سے سَیر نہیں ہوتا اسے سنتا یعنی حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جنت میں پہنچ جاتا ہے۔(4)
(6)… علم کو خوب پھیلاؤ اور لوگوں میں بیٹھو تاکہ علم نہ جاننے والے علم حاصل کریں کیونکہ جب تک علم کو راز نہیں بنایا جائے گا علم نہیں اٹھے گا ۔(5)
(7)… جو علم طلب کرے پھر اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے تو اس کے لیے دوگنا اجر ہے۔ اگر حاصل نہ کر سکے تو ایک اجر ہے ۔ (6)
(8)… جسے موت اس حال میں آئے کہ وہ اسلام زندہ کرنے کے لیے علم سیکھ رہا ہو تو جنت میں اس کے اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے درمیان ایک درجہ کا فرق ہو گا۔(7)
(9)… کیا تم جانتے ہو بڑا سخی کون ہے؟ عرض کی گئی:  اَللهُ وَرَسُوْلُهٗ اَعْلَمُ یعنی اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم زیادہ جانتے ہیں ۔ فرمایا:  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بڑا جواد ہے، پھر اولادِ آدم میں مَیں بڑا سخی ہوں اور میرے بعد وہ شخص بڑا سخی ہے جو علم سیکھے اورپھر اسے پھیلائے وہ قیامت کے دن ایک جماعت ہو کر آئے گا۔ (8)
…(10) مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَکَفَّلَ اللّٰهُ لَهٗ بِرِزْقِهٖ جو شخص علم کی طلب میں رہتا ہے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  اس کے رزق کا ضامن ہے۔ 


________________________________
1 -    ترمذی،  کتاب العلم،   باب فضل طلب العلم،   ۴ / ۲۹۴،   حدیث:۲۶۵۶
2 -    المرجع السابق،   باب اذا اراد اللہ    الخ،   حدیث:۲۶۵۴
3 -    دارمی،   باب مذاکرۃ العلم،   ۱ / ۱۵۷،   حدیث: ۶۱۴
4 -    ترمذی،  کتاب العلم،   باب ماجاء فی فضل الفقہ علی العبادۃ،   ۴ / ۳۱۴،   حدیث: ۲۶۹۵
5 -    بخاری،   کتاب العلم،   باب کیف یقبض العلم،   ۱ / ۵۴
6 -    دارمی،   باب فی فضل العلم والعالم،   ۱ / ۱۰۸،   حدیث:۳۳۵
7 -    دارمی،   باب فی فضل العلم والعالم،   ۱ / ۱۱۲،   حدیث:۳۵۴ 
8 -    شعب الایمان للبیھقی،   الثامن عشر من شعب الایمان،   باب فی نشر العلم،   ۲ / ۲۸۱،   حدیث:۱۷۶۷