Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
202 - 329
بہارِ شریعت حِصّہ اَوّل و دَوم سے چند ضروری اصطلاحات کی وضاحت
مُعْجِزہ:  		نبی سے بعد دعوی نبوت خلافِ عقل وعادت صادر ہونے والی چیز جس سے سب منکرین عاجز ہوجاتے ہیں اسے معجزہ کہتے ہیں ۔
اِرہاص :  		نبی سے جوبات خلافِ عادت اعلانِ نبوت سے پہلے ظاہرہواس کوارہا ص کہتے ہیں ۔
کرامت :  		ولی سے جوبات خلافِ عادت صادرہواس کوکرامت کہتے ہیں ۔
مَعُونت :  		عام مومنین سے جوبات خلافِ عادت صادِر ہو اس کو معونت کہتے ہیں ۔
اِسْتِدراج :  		بے باک فُجّاریاکفارسے جوبات ان کے موافق ظاہر ہو اس کو استدراج کہتے ہیں ۔
اِہانت  :  		بے باک فجاریاکفارسے جوبات ان کے خلاف ظاہرہواس کواہانت کہتے ہیں ۔ 
بِدعت :  		وہ اِعْتِقَادیا وہ اَعمال جو کہ حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے زمانۂ حیاتِ ظاہری میں نہ ہوں بعد میں ایجاد ہوئے۔ 
بدعت سَیِّئَہ :  	جوبدعت اسلام کے خلاف ہو یاکسی سنت کومٹانے والی ہووہ بدعت سیئہ ہے۔ 
بدعت مکروہَہ :  	وہ نیا کام جس سے کوئی سنت چھوٹ جائے اگرسنت غیرمؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تنزیہی ہے اوراگرسنت مؤکدہ چھوٹی تویہ بدعت مکروہ تحریمی ہے۔
بدعت حَرام :  	وہ نیاکام جس سے کوئی واجب چھوٹ جائے، یعنی واجب کومٹانے والی ہو۔
بدعت مستحبہ :  	وہ نیاکام جو شریعت میں منع نہ ہو اور اس کو عام مسلمان کارِ ثواب جانتے ہوں یا کوئی شخص اس کو نیت خیرسے کرے، جیسے محفل میلاد وغیرہ۔ 
بدعت جائِز (مُبَاح):  	ہروہ نیاکام جوشریعت میں منع نہ ہواوربغیرکسی نیتِ خیرکے کیاجائے جیسے مختلف قسم کے