Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
200 - 329
جانور ذبح کرتے وقت کی دعا
سوال …:  	قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے کونسی دعا پڑھی جاتی ہے؟ 
جواب …:  	 قربانی کا جانور ذبح کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جاتی ہے:  
اِنِّیْ وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ عَلٰی مِلَّۃِ اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَہٗ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ 
سوال …:  	کیا ذبح کے بعد بھی کوئی دعا پڑھی جاتی ہے؟ 
جواب …:  	 جی ہاں !  قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دعا پڑھی جاتی ہے:  
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِكَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ وَحَبِیْبِكَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
	اور اگر دوسرے کی طرف سے ہو تو مِنِّی کے بجائے مِنْ کہہ کر اس کا نام لیا جاتا ہے۔ (1)
قربانی کے متعلق دیگر مدنی پھول
سوال …:  	 کیا قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا چاہئے؟ 
جواب …:   جی ہاں !  قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا سنت ہے اور بوقت ذبح بہ نیتِ ثوابِ آخرت وہاں حاضر رہنا بھی سنت ہے۔ 
سوال …:  	 گائے، بھینس اور اونٹ میں کتنی قربانیاں ہو سکتی ہیں ؟



________________________________
1 -    ابلق گھوڑے سوار،   ص ۱۴