پہلا باب ایک نظر میں
کیا آپ نے رجب المرجب کی 27ویں رات یعنی معراج شریف کی نسبت سے باب اول میں بیان کردہ درج ذیل 27 باتیں جان لی ہیں ؟
1 کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کتاب کی ابتدا میں جو حمد شریف ہے وہ کس نے لکھی ہے؟
2 کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس کتاب کی ابتدا میں جو نعت شریف ہے وہ کس نے لکھی ہے؟
3 اسمائے حسنی سے کیا مراد ہے؟
4 اسمائے حسنی کتنے ہیں ؟
5 اسمائے حسنی کی کوئی فضیلت بتائیے؟
6 کیا یہ اسمائے حسنیٰ قرآنِ مجید میں بھی ہیں ؟
7 اسمائے حسنیٰ کون سے ہیں ؟
8 کیا اسمائے حسنیٰ یاد کرنے کا کوئی آسان طریقہ بھی ہے؟
9 وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے موت اور قبر میں داخل ہوتے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت نصیب ہو گی۔
10 وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ؟
11 وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے رحمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ؟
12 وہ کونسا درود شریف ہے جس کے ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصل ہوتا ہے؟
13 وہ کونسا درود شریف ہے جس کے پڑھنے سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قرب نصیب ہوتا ہے۔