Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
2 - 329
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
 ’’ اسلام کی بنیادی باتیں  ‘‘  کے اٹھارہ حُروف کی نسبت سےاس کتاب کو پڑھنے کی ’’18نیّتیں  ‘‘ 
فرمانِ   مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :   نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِهٖ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(1)
دو مَدَنی پھول: 	(۱) بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
		 (۲) جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
 (۱)ہر بار حمد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذ و (۴)تَسمِیّہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحَہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہو جائے گا) (۵)رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (۶) حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا (۱۰)جہاں جہاں اللہ کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ  اور (۱۱) جہاں جہاں سرکار کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پَڑھوں گا (۱۲)(اپنے ذاتی نسخے کے) یادداشت والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (۱۳)اولیا کی صفات کو اپناؤں گا (۱۴)دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا (۱۵) اس حدیثِ پاک  ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ (2) یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔  پرعمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب دوسروں کو تحفۃً دوں گا (۱۶)اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے روزانہ فکر مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پر کیا کروں گا اور ہر اسلامی ماہ کی دس تاریخ تک اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کروں گا اور (۱۷) عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا کروں گا (۱۸)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو ممکنہ ذرائع سے تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا (ناشِرین وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)۔



________________________________
 - 1    المعجم الکبیر،  ۶ / ۱۸۵ ، حدیث: ۵۹۴۲
 - 2    مؤطا امام مالک،   ۲ / ۴۰۷،   حدیث: ۱۷۳۱