Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
198 - 329
قربانی
قربانی سے مراد
سوال …:  	 قربانی سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	 قربانی سے مراد ہے:  مخصوص جانور کو مخصوص دن میں (یعنی  10،11اور 12 ذوالحجہ کو) قربِ خداوندی کے حصول کی نیت سے ذبح کرنا۔ کبھی اُس جانور کو بھی اُضْحِیہ اور قربانی کہتے ہیں جو ذبح کیا جاتا ہے (1)
قربانی کی شرعی حیثیت
سوال …:  	قربانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ 
جواب …:  	 قربانی ہر اُس بالغ مقیم مسلمان مرد و عورت پر واجب ہے جو مالکِ نصاب ہو۔ (2)
قربانی کا جانور
سوال …:  	 قربانی کے جانور کی عمر کتنی ہونی چاہئے؟ 
جواب …:  	 اُونٹ پانچ سال کا، گائے بھینس دو سال کی، بکرا (بکری، دنبہ، دنبی اور بھیڑ وغیرہ سب) ایک سال کا۔ اس 



________________________________
1 -   بہارِ شریعت،   اضحیہ یعنی قربانی کا بیان،   ۳ / ۳۲۷
2 -   عالمگیری ، كتاب الاضحية،   الباب الاوّل،   ۵ / ۲۹۲