٭… اب سلے ہوئے کپڑے پہن سکتے ہیں ۔
٭… اب حج کا آخری فرض طواف الزیارت کیا جاتا ہے۔
سوال …: طواف الزیارت سے کیا مراد ہے؟
جواب …: 10ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام سے 12ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کے سورج غروب ہونے سے پہلے کعبہ مشرفہ کے طواف کو حج کا دوسرا بڑا رکن (فرض) طواف الزیارت کہا جاتا ہے، اس کے بعد حج مکمل ہوجاتا ہے۔ طواف الزیارت سلے ہوئے کپڑے پہن کر کیا جاتا ہے کیونکہ قربانی اور حلق کے بعد حاجی احرام کی پابندیوں سے آزاد ہو چکا ہوتا ہے۔
ذو الحجۃ الحرام کی 11 اور12 تاریخ کے افعال
سوال …: ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 11 اور12 تاریخ کو کیا کام کیے جاتے ہیں ؟
جواب …: ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 11 اور12 تاریخ کو درج ذیل کام کیے جاتے ہیں :
٭… طواف الزیارت کے بعد گیارہ ،بارہ اور تیرہ ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی تین راتیں مِنٰی شریف میں گزارنا سنت ہے۔
٭… گیارہ، بارہ تاریخ کو تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔
سوال …: تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کی ترتیب کیا ہے؟
جواب …: گیارہ اور بارہ تاریخ کو زوالِ آفتاب (سورج ڈھلنے) کے بعد پہلے چھوٹے شیطان کو پھر درمیان والے کو اور آخرمیں بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔
٭…٭…٭