Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
196 - 329
٭…  مزدلفہ شریف میں مغرب اور عشاء دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کریں ۔
سوال …:  	 مزدلفہ شریف میں مغرب اور عشاء دونوں نمازیں ایک ساتھ کیسے پڑھی جاتی ہیں ؟
جواب …:  	   مزدلفہ شریف میں ایک ہی اَذان اورایک ہی اِقامت سے نَمازِ مغرِب و عشاء وقتِ عشاء میں ادا کی جاتی ہیں ، لہٰذا اَذان واِقامت کے بعد پہلے مغرِب کے تین فَرض ادا کرلیجئے، سلام پھیرتے ہی فوراً عشاء کے فرض پڑھئے پھر مغرِب کی سُنَّتیں ، نفل (اوّابین) اِسکے بعد عشاء کی سُنَّتیں ، نفل اور وِتر و نوافل ادا کیجئے ۔(1)
ذو الحجۃ الحرام کی 10تاریخ کے افعال
سوال …:  	 ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 10تاریخ کو کیا کام کیے جاتے ہیں ؟ 
جواب …:  	 ذُو الْحَجَّۃِ الْحَرام کی 10تاریخ کو درج ذیل کام کیے جاتے ہیں :  
٭…  10ویں رات کو مزدلفہ میں قیام کرنا سنت مؤکدہ اور کم از کم حاجی کا ایک لمحہ وہاں ٹھہرنا واجب ہے۔
٭…  پھر نمازِ فجر مزدلفہ میں ادا کرنے کے بعد مِنٰی کو روانگی ہوتی ہے۔
٭…  مِنٰی پہنچ کر جَمْرَةُ الْعَقَبَہ  یعنی بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔ 
٭…  کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کی جاتی ہے۔ 
٭…  قربانی کرنے کے بعد مرد حلق یا قصر(2) رواتے ہیں جبکہ عورتیں صرف قصر (3) کرواتی ہیں ۔ 
٭…  حلق کروانے کے بعد احرام کی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔



________________________________
1 -    رفیق الحرمین،   ص ۱۸۲
2 -    احرام سے باہر ہونے کے لئے حدودِ حرم ہی میں پورا سر منڈوانے کو حَلْق اور چوتھائی سر کا ہر بال کم از کم انگلی کے ایک پورے کے برابر کتروانے کو قصر کہتے ہیں۔  (رفیق الحرمین،   ص ۶۰)
3 -    اِسلامی بہنوں کو سَر مُنڈانا حرام ہے وہ صِرْف تَقْصِیر کروائیں۔ اِس کاآسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی چُٹیا کے سِرے کو اُنگلی کے گرد لپیٹ کر اُتنا حصّہ کاٹ لیں،   لیکن یہ اِحتِیاط لازِمی ہے کہ کم ازکم چوتھائی سَر کے بال ایک پَورے کے برابر کٹ جائیں۔ (رفیق الحرمین،   ص ۱۳۸)