حج
حج سے مراد
سوال …: حج کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: حج نام ہے احرام باندھ کر 9 ذو الحجہ کو میدانِ عرفات(1) میں ٹھہرنے اورکعبہ معظمہ کے طواف کا۔ اس کے لیے ایک خاص وقت مقرر ہے کہ اس میں یہ افعال کیے جائیں تو حج ہے۔(2)
حج کی شرعی حیثیت
سوال …: حج کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب …: حج کرنا فرض ہے۔
سوال …: کیا حج کرنا ہر ایک پر فرض ہے؟
جواب …: جی نہیں ! ہر ایک پر فرض نہیں بلکہ صرف ان لوگوں پر فرض ہے جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں ۔ جیسا کہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ- (پ ۴، ال عمران: ۹۷)
ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے۔
________________________________
1 - منیٰ سے تقریباً 11 کلو میٹر دور ایک میدان ہے جہاں 9ذوالحجہ کو تمام حاجی صاحبان جمع ہوتے ہیں۔ (بہارِ شریعت، اصطلاحات، ۱ / ۶۸)
2 - بہارِ شریعت، حج کا بیان، ۱ / ۱۰۳۵